پنے، 29اکتوبر (یو این ائی) آرمی چیف ایم ایم نرونے نے جمعہ کو کہا کہ نیشنل سیکورٹی اکیڈمی میں خواتین کیڈروں کا استقبال غیرجانبداری اور پیشہ وارانہ جذبہ سے کیاجانا چاہئے جس کے لئے ہندستانی فوج مشہور ہے نیشنل سیکورٹی اکیڈمی کے 141ویں بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈمیں آرمی چیف نے کہاکہ جیسا کہ ہم نے نیشنل سیکورٹی اکیڈمی میں خواتین کیڈروں کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں ایسے میں غیرجانبداری اور پیشہ وارانہ جذبہ کے آئندہ بھی جاری رہنے کی
امید کرتا ہوں جس کے لے ہندستانی سیکورٹی فورس پوری دنیا میں مشہور ہے۔
آرمی چیف نے کہاکہ فوج کی مہم میں یہ اب بھی اتنا ہی حقیقت ہے جتنا 40سال پہلے تھا۔ انہوں نے کیڈٹ سے تکنیکوں کے بارے میں الرٹ رہنے، اپنے تجسس کوحل کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق شوق کو اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔
انہوں نے کہاکہ چیزوں کا تصور کرتے رہئے اور لیک سے ہٹ کر دور کی سوچئے۔ فوج کو میدان جنگ میں ہمیشہ چیلنجز کا سامنا ہوتا رہتا ہے، ہم ناکام نہیں ہوسکتے۔