: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو کہا کہ ہنر ہاٹ سے نو لاکھ 50 ہزار سے زیادہ دست کاروں اور کاریگروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگر ہیں مسٹر نقوی نے 40ویں 'ہنر ہاٹ' کے اختتام کے موقع پر ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کا انعقاد16 اپریل سے 27 اپریل تک کیا جائے گا ممبئی میں
چل رہی اس 'ہنر ہاٹ' میں اب تک تقریباً 20 لاکھ لوگ آ چکے ہیں۔ اندازہ کے مطابق 27 اپریل کو ہنر ہاٹ کے اختتام تک یہ تعداد 25 لاکھ کو عبور کر جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے کونے کونے سے دستکار، اور کاریگر دیسی مصنوعات کی زبردست فروخت سے بہت پرجوش ہیں۔ انہیں بڑے پیمانے پر آرڈر بھی مل رہے ہیں۔ ممبئی ہنر ہاٹ میں ملک کی 31 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 1000 کاریگروں، دست کاروں نے حصہ لیا۔