نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سپریم کورٹ کی خاتون فوجی افسران کو مستقل کمیشن دینے کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیر کو حکومت پر تلخ حملہ کیا اور کہا ہےکہ عدالت میں حکومت نے اس معاملے میں جو دلیل دی ہے اس سے ملک
کی ہر خاتون کی بے عزتی ہوئی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سپریم کورٹ میں دیئے گئے سرکار کی دلیل نےملک کی ہر خاتون کی توہین کی ہے۔
‘‘
حکومت نے عدالت میں کہا تھا کہ خواتین کمانڈ پوسٹ یا مستقل سروس کےلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کمزور ہیں۔