حیدرآباد6 دسمبر(یواین آئی)برطانیہ سے حیدرآباد پہنچی خاتون کورونا کی نئی شکل اومیکرون سے منفی پائی گئی۔
جینوم سیکونس سے موصولہ رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ خاتون کورونا کی
نئی شکل سے منفی پائی گئی تاہم وہ کوویڈ 19سے متاثرہے اور تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ٹمس)میں زیرعلاج ہے۔
عہدیداروں نے کہا کہ برطانیہ سے واپس مزید 12افراد کی رپورٹس ہنوز موصول نہیں ہوئی ہیں۔