حیدرآباد25اکتوبر(یواین آئی)ہر عوامی ٹرانسپورٹ چاہے وہ لوکل بس ہویا پھر میٹرو ٹرین، تمام میں خواتین کو سیٹ پر بیٹھنے کیلئے ترجیح دی جاتی ہے تاہم ایک خاتون کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ
فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ خاتون اپنے ننھے بچے کے ساتھ میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران ٹرین کے فرش پر بیٹھی ہوئی ہے۔
یہ غیر انسانی واقعہ حیدرآباد کا ہے۔