جھانسی/27اکتوبر(ایجنسی) گزشتہ چند دنوں یوپی پولیس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوا تھا، اس ویڈیو کی وجہ سے یوپی پولیس کا بہت مذاق اڑایا گیا، اس درمیان یوپی پولیس کی ایک خاتون پولیس اہلکار کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، لیکن اس تصویر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی خاتون پولیس اہکار کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں، خاتون پولیس اہکار ایک طرف اپنا فرض نبھا رہی ہے تو دوسری طرف
ماں ہونے کا بھی فرض نبھا رہی ہے.
یہ تصویر ہے جھانسی کے کتوالی میں تعینات خاتون سپاہی ارچنا کی، وہ اپنے بچے کو پالنے کے ساتھ ہی ڈیوٹی کا فرص پورا کررہی ہے، سپاہی نے خواتین کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے، کیونکہ یہ وہ خاتون سپاہی ہے جو ایک وقت میں دو فرض کو نبھانے کا کام کررہی ہے، پہلا تو پولیس کی ڈیوٹی ، دوسرا ماں کا، ارچنا اپنے 6 ماہ کے بچے کے ساتھ اپنے فرض کو انجام دیتی ہے جو اپنے آپ میں ایک انوکھا کام ہے.