واشنگٹن،15 فروری (اسپوتنک) ایک 66 سالہ خاتون کو پولیس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے نام خط کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
’فاکس نیوز‘ نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے وائٹ ہاؤس کے سرچ سنٹر کے قریب ہی خاتون کو گرفتار کیا۔ فاکس نیوز نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ پولیس کے حوالہ
سے میں بتایا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے اپنی کار میں بندوق لوڈ کی تھی اور اس کے ساتھ ایک مرد تھا اور اس کے پاس بی بی گن تھی۔ دونوں کو وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے قریب سرچ مرکز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتارخاتون کا کہنا ہے کہ وہ مسٹر بائیڈن کو ایک خط دینے جارہی تھی۔