حیدرآباد،21 نومبر (ذرائع) تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کی تاریخ کو قطیعت دی گئی ہے، اور یہ اجلاس 9 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ اس دوران اسمبلی میں آر او آر قانون کو منظور کیے جانے کا امکان ہے، جس پر کافی عرصے سے بحث جاری ہے۔ اجلاس میں کسانوں کے مسائل اور ذات پات کی مردم شماری پر بھی تفصیلی بحث کی توقع کی جارہی ہے، جو ریاست کے مستقبل کے لیے اہم فیصلے کرنے میں مددگار
ثابت ہوسکتی ہے۔
مہاراشٹر کے انتخابات کے نتائج کے بعد تلنگانہ کابینہ میں توسیع کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ 7 دسمبر کو ریونت حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کابینہ میں تبدیلی کے امکانات کو تقویت ملی ہے۔
حکومت پنچایت انتخابات کے لیے بھی تیاری کر رہی ہے اور انتخابات سے پہلے آسرا پنشن اور کسان بھروسہ اسکیم کے نفاذ کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔