سری نگر ، 7 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے جس سے اہلیان وادی کو
گوناں گوں
مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ ہوا تھا۔