سری نگر،3 جنوری (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وہ این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار سری نگر کے ارسلان فیرز کی رہائی کے لئے مرکزی وزیر داخلہ کو ایک مکتوب روانہ کریں گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مکتوب میں لکھیں گے کہ ارسلان 23 سالہ میکانک نہیں بلکہ 19 سالہ طالب علم ہے
موصوفہ نے یہ باتیں پیر کے روز مذکورہ نوجوان کے والدین و دیگر اہلخانہ کے ساتھ یہاں اپنے دفتر پر ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ارسلان فیروز کے والدین اور دیگر اہلخانہ میرے پاس آئے تھے جن کا کہنا تھا کہ ارسلان پہلے بھی چالیس دنوں تک بند رہا جس کے بعد اس کو رہا کیا گیا‘۔