نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) کا نگریس نے کہا ہے کہ تہور رانا کی حوالگی کا کریڈٹ لینے کی دوڑ میں شامل لوگوں کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ داؤد ابراہیم اور دیگر دہشت گردوں کی حوالگی میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے۔
پارٹی نے کہا کہ اگرچہ تہور رانا کی حوالگی کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو دیا
جارہا ہے اور کریڈٹ لینے کی ہوڑ مچی ہوئی ہے ، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک طویل عمل کا حصہ ہے، متحدہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) حکومت نے نہ صرف اس کا آغاز کیا بلکہ اس عمل کو تیز بھی کیا، لیکن اب مسٹر مودی کو کریڈٹ دینے والوں کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ داؤد ابراہیم ، ڈیوڈ ہیڈلی، وجے مالیا وغیرہ کی حوالگی میں ناکامی کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے۔