: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے ہر ایک ووٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کر دی جائے گی۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت میں انصاف نہیں ہو رہا ہے۔ جل (پانی)، زمین اور جنگل پر قبائلیوں کے حقوق
چھینے جارہے ہیں اور ہر ایک کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،اس لیے انصاف کے لیے ہر ایک کا ووٹ ضروری ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا " آپ اپنے ایک ووٹ کی طاقت کو سمجھیں۔ آپ کا ایک ووٹ ملک بھر میں ہو رہے خوفناک امتیاز اور ناانصافی کو ختم کر دے گا۔ آپ کا ایک ووٹ 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا کام شروع کر دے گا، آپ کے ایک ووٹ سے غریب خواتین کے اکاؤنٹس میں ہر ماہ 8,500 روپے جمع ہوں گے۔