: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،5 جنوری (ذرائع) کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کے کھمم سے الیکشن لڑنے کی باتیں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ خبریں آ رہی ہیں کہ ریاستی پارٹی کے اہم لیڈروں کو ہیڈکوارٹر سے اطلاع ملی ہے کہ سونیا کھمم سے الیکشن لڑیں گی۔ ٹی پی سی سی نے دسمبر کے مہینے میں ایک قرارداد منظور کی تھی
جس میں سونیا سے تلنگانہ سے انتخاب لڑنے کو کہا گیا تھا۔ حال ہی میں جب دوسری بار قرارداد منظور ہوئی تو سونیا گاندھی نے مثبت جواب دیا۔ کانگریس پارٹی کے ذرائع یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ اگر سونیا تلنگانہ میں مقابلہ کرتی ہیں تو آندھرا پردیش اور کرناٹک جیسی جنوبی ریاستوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔