حیدرآباد، 27 نومبر (ذرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تلنگانہ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اگر ان کی پارٹی ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو دارالحکومت حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھ دے گی۔
کشن ریڈی کا یہ تبصرہ، آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا
سرما اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے دعوے کے کچھ دن بعد آیاہے-
کشن ریڈی نے کہا مدراس کا نام بدل کر چنئی، کلکتہ سے کولکتہ، بمبئی کا ممبئی رکھا گیا اور ہم نے راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پاتھ رکھ دیا۔ تو حیدرآباد کا نام کیوں نہیں بدلا جا سکتا؟‘‘