نئی دہلی، 15 اگست (ایجنسی) عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مسٹر آشوتوش کا پارٹی سے استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'ہم آپ کا استعفی کس طرح قبول کر سکتے ہیں؟ انہوں نے مزید لکھا کہ 'نا، اس جنم میں تو نہیں۔وزیر اعلی نے استعفی کےاعلان والی آشوتوش کی ٹوئیٹس کو
ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سر، ہم سب آپ کو بہت پیار کرتے ہیں"۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر آشوتوش نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے استعفی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے استعفی کے لئے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہر ایک سفر ختم ہوتا ہے۔آپ کے ساتھ میرا ساتھ اچھا / انقلابی رہا اور اب یہ بھی ختم ہوا۔ میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ میں نے پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی ہے"۔