چنڈی گڑھ، 24 مئی (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے جاننا چاہا کہ کیا وہ کبھی کسانوں سے معافی مانگیں گے؟
انہوں نے
چنڈی گڑھ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "کسان مخالف" بی جے پی جب کووڈ 19 وبا کے درمیان تین کالے زرعی قوانین لائی، تو پنجاب اور ہریانہ سمیت ملک کے کسانوں کے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔