اسٹاک ہوم/18جولائی(ایجنسی) سویڈن کے جنگلات میں لگی خوف ناک آگ پر ایک ہفتے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ رواں برس سویڈن میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 70 برسوں میں بلند ترین ہے۔ واضح رہے کہ سویڈن کا کل رقبہ 449964 مربع کلو میٹر ہے جس میں 54% کے قریب جنگلات پر مشتمل ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
سویڈن ریڈیو نے ہنگامی حالات کے محکمے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے مختلف حصوں میں جلنے والے جنگلات کی تعداد 67 سے زیادہ ہو گئی جب کہ سویڈن ٹی وی نے بدھ کی صبح یہ تعداد 75 بتائی ہے۔