: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 جولائی کو اپنا ساتواں بجٹ پیش کریں گی اور انہوں نے اس سلسلے میں صنعت کاروں، بینکروں اور کسان تنظیموں سے بات کی ہے، لیکن ملک میں سب سے بڑا چیلنج بے روزگاری، اور مہنگائی ہےامیر اور غریب کے درمیان خلیج
بڑھ رہی ہے اور اسے کم کرنے کے ان کے ارادے واضح نہیں ہیں کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بڑا بحران یہ ہے کہ ملک کی ایک فیصد آبادی کے پاس تقریباً نصف دولت ہے، جس کی وجہ سے غریبی اور دولت کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے اور اس کا کوئی حل نہیں ہے۔