the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی سمت میں اگلا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں پبلک وائی فائی سروس کی فراہمی کے لئے پی ایم وانی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لکشدویپ جزائر کے 11 جزیروں کو 1072 کروڑ روپے کی لاگت سے آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) سے جوڑنے اور اروناچل پردیش کے دور دراز علاقوں اور آسام کے دو اضلاع میں 4 جی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم وائی



فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم وانی) اسکیم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اس کے تحت ملک میں پبلک ڈیٹا آفس (PDO) قائم کیے جائیں گے۔ کسی بھی گروسری اسٹور یا پان شاپ یا فوٹو کاپی شاپ کو پی ڈی او بنایا جاسکتا ہے۔ اسے رجسٹریشن کروانا نہیں پڑے گا ، نہ ہی کوئی فیس ادا کرنا ہوگی اور نہ ہی کوئی لائسنس لینا ہوگا۔ اس کے بعد پی ڈی او ایگریگیٹر اور ایپ ڈویلپر ہوں گے۔ مرکزی حکومت انہیں درخواست کے سات دن کے اندر اندر آن لائن رجسٹریشن دے گی۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ ملک میں 120 کروڑ موبائل فون اور 60 کروڑ اسمارٹ فون ہیں۔ پی ایم وانی اسکیم گاؤین میں تیز رفتار براڈ بینڈ وائی فائی انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گی۔ یہ خدمات مسابقتی قیمتوں پر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.