بیجنگ/2اپریل(ایجنسی) چین اور امریکہ سے موصول ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ناکارہ چینی خلائی اسٹیشن زمین کے فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی زیادہ تر بکھر گیا اور جنوبی بحرالکاہل میں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گرا۔
چین کے انسانی خلائی انجینئرنگ آفس نے بتایا کہ یہ زمین کی
خلائی حدود میں گرینچ کے معیاری کے وقت کے مطابق رات 12 بج کر 15 منٹ (ہندوستانی وقت کے مطابق آٹھ بجکر بیالیس منٹ ) پر داخل ہوا۔
بی بی سی کے مطابق تیانگونگ -1 نامی یہ مصنوعی سیارہ چین کے پرعزم خلائی پروگرام کا حصہ تھا اور 2022 میں ایک انسان بردار سٹیشن قائم کرنے کے منصوبے کی پہلی کڑی۔