حیدرآباد، 31/ دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے نئے سال کی تقاریب پر پابندی عائد نہ کرنے پر ریاستی حکومت پر شدید برہمی ظاہر کی ہے اور سوال کیا کہ نئے سال کی تقاریب پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟ ہائیکورٹ نے میڈیا میں آنے والی خبروں پرا پنے طورپر معاملہ کی سماعت کی۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک طرف محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ نیا وائرس خطرناک ہے
تو ایسے حالات میں نئے سال کی تقاریب کی اجازت کیسے دی گئی؟ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ شراب کی دکانوں کو کھول کر کیا کرنا چاہتے ہیں؟ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ راجستھان اور مہاراشٹر میں نئے سال کی تقاریب پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کیوں اتنی لاپرواہی برت رہی ہے جس پر حکومت نے عدالت کو بتایا کہ کہ اس نے لوگوں کو جشن نہ منانے کا مشورہ دیا ہے۔