امراوتی/7مارچ(ایجنسی) ایس آئی ٹی ٹیم نے ڈیٹا چوری معاملے میں جیسی ہی اپنی جانچ تیز کی ویسے تلگو دیشم پارٹی نے آج اچانک پارٹی کی ویب سائٹ کو بند کردیا ہے، اگر کوئی ویب سائٹ کھول رہی ہے تو یہ 1016 DNS ایرر دیکھا رہا ہے، جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایسا تبھی ہوتا ہے جب آپ کا ہوسٹ سرور کا آئ پی بدل دیا گیا ہو اور اسکی معلومات آپ کو نہ دی ہو، دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ سرور ڈاؤن/آف لائن ہو.
اب تنازعہ یہ ہے کہ ٹی ڈی پی نے اچانک اپنی ویب سائٹ بند کیوں کردی؟ اس سے پہلے پارٹی نے
اپنے آن لائن رکینت لنک اور سیوامترا ایپ لنک کو بھی بند کردیا تھا.
دلچسپ بات یہ ہے ک Google Play Store گوگل پلے اسٹور پر سیوا مترا ایپ دیکھنا جاری ہے، لیکن اب آپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ ٹی ڈی پی پارٹی کی رکنیت کا داخلہ نمبر اور پاسورڈ مانگتا ہے، یہ ایک نئے یوزر کو خود کو رجسٹرڈ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے، تو ایسے سوال یہ اٹھتے ہیں کہ کیا ایپ صرف ٹی ڈی پی رکن کے استعمال کے لیے ڈیولپ کیا گیا تھا، اسکے علاوہ ایک اور سوال ہے جسے ایس آئی ٹی ٹیم کی طرف سے تصدیق کیا جانا ہے.