نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس حکومت پر راجستھان میں آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر کوئی پروگرام منعقد نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے امرت دور کے موقع پر سب کو حصہ لینا چاہئے لیکن فسادات۔ بدعنوانی کی تاریخ رکھنے والوں سے اس کی امید نہیں کی جا سکتی بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں سماجی پندرہ روزہ پروگرام کا اختتام کرتے ہوئے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ملک کا پروگرام ہے۔ پورے ملک کی مختلف ریاستی حکومتوں نے اپنی اپنی سطح پر پروگرام منعقد کیے ہیں۔ وہ
سیاسی بات نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا راجستھان میں ایسا کوئی پروگرام منعقد کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا امرت دور ہے اس لیے سب کی شرکت ہونی چاہیے لیکن جن کی تاریخ بدعنوانی اور فسادات سے بھری رہی ہو ان سے کیا امید کی جا سکتی ہے۔
سماجی پکھواڑے کا اختتام کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ سماجی پکھواڑے کے دوران غریبوں کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو ملک کے لوگوں تک پہنچانے کا کام کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ آیوشمان بھارت، پردھان منتری آواس، کسان سمان ندھی، کووڈ ویکسینیشن، نیوٹریشن مہم، غریب کلیان انا یوجنا وغیرہ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔