حیدر آباد 18 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج انو سیا سیتا اکا نے اعادہ کیا کہ ریاستی حکومت اقل ترین امدادی قیمت پر کسانوں سے مکمل دھان کی خریداری کرے گی۔
انہوں نے
کسانوں سے خواہش کی کہ دھان کو نقصان پر وہ امید نہ ہاریں۔ وزیر نے اپنے بیان میں عہدیداروں سے خواہش کی کہ دھان کی خریداری میں تیزی پیدا کی
جائے اور ریاست کے کسانوں میں بھروسہ پیدا کیا جائے۔