: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 دسمبر (یواین آئی)قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں شدید سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے دہلی میں جہاں درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر گیا ہے وہیں کچھ ریاستوں میں درجہ
حرارت صفر ڈگری تک پہنچ گیا ہے ایسے میں اعلیٰ حکام بعض اسکولوں میں بچوں کے لیے چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں تو بعض مقامات پر اوقات میں تبدیلی کی جا رہی ہے سردی کے ساتھ ساتھ دھند کی دوہری لپیٹ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔