نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) سابق آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے آج کہا کہ مشرقی لداخ میں چین کی مذموم کارروائیوں کے جواب میں ہندوستانی فوج نے جو بھی کارروائی کی، اس کے پیچھے پورے ملک اور تینوں افواج کے درمیان بہتر تال میل کی طاقت تھی۔
پیر کو یہاں سینئر صحافیوں مکیش کوشک اور سنجے سنگھ کی
کتابوں ’انسائیڈ اسٹوری آف انڈیا-چائنا ایل اے سی کنفرنٹیشن‘ اور ’آئی اے ایف اسٹرائیک @ 0328 آورز‘ کے اجراء کے موقع پر جنرل نروانے اور سابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے یہ بات کہی۔
جنرل نروانے نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چین کے خلاف جو بھی کارروائی کی گئی وہ پورے ملک کی مشترکہ کوشش تھی۔