the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جنیوا،17مئی(یواین آئی)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کیا ہے۔
انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یورپ اور شمالی امریکہ میں کچھ بچوں کو ایک خاص بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا، ان بچوں کو جسم کے مختلف حصوں میں سوجن کی شکایت تھی۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کی بیماری کی کچھ علاماتیں کاواسا کی



بیماری سے مماثلت رکھتی ہیں، جس میں خون کی نالیاں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق طبی ماہرین کا ابتدائی تحقیق میں کہنا ہے کہ ان علامات کا کورونا وائرس سے تعلق ہوسکتا ہے، فوری طور پر ان علامات کو سمجھنا اور ان کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں تمام معالجین مقامی حکام ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادی پر اس بیماری کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.