the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اقوام متحدہ،5 اگست (اسپوتنک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے لبنان میں خوفناک دھماکے کے بعد 500 سے زائد زخمیوں کے علاج کے لئے میڈیکل آلات کے علاوہ ادویات اور 500 سرجری کٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو ڈبلیو ایچ او کے ترجمان اناس حمام نے یہ اطلاع دی۔
مسٹر حمام نے کہا’’دھماکے کے بعد لبنانی وزیر صحت کی ایک درخواست کی بنیاد پرڈبلیو ایچ او 500 زخمیوں کے علاج کے لئے تمام ضروری طبی سامان کے علاوہ دوائیں اور 500 سرجری کٹس بھی بھیج رہا ہے۔
لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 63 افراد



ہلاک اور 3000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ بیروت کا رفیق حریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی اس خوفناک دھماکے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم لبنان کے وزیر صحت اور ان اسپتالوں سے مستقل رابطے میں ہے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا’’دھماکے سے متاثر تمام افراد کے لئے اظہار تعزیت اور دعا ہے۔ لبنان میں ڈبلیو ایچ او کا مشن ملک میں لوگوں کی بہتر صحت کو یقینی بنانے کی سمت کام کرتا رہے گا۔ ‘‘
ڈبلیو ایچ او نے لبنان کے پڑوسی ممالک سے دھماکہ کے وقت میں متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
اسپوتنک،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.