جنیوا، 13 مئی (اسپوتنک) کورونا وائرو سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں4261 اموات ہوئی ہیں جس سے مجموعی اموات کی تعداد 283000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یومیہ صورتحال کے پیش نظر بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 4088848 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82591
معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 283153 پہنچ گئی ہے۔ زیادہ تر متاثرین یوروپ میں درج کئے گئے ہیں جہاں یہ تعداد 1755790 ہے اور یہاں 157880 اموات ہوئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے 11مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق کورونا کے کل 4247709 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے 290838 لوگوں کی موت اور 1485134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔