: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
غزہ، 18 جنوری (یواین آئی ) اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی منظوری کے بعد عالمی ادارہ صحت نے امداد میں اضافے، طبی سہولیات سے لیس ہسپتالوں کے قیام اور مریضوں کو نکالنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رک پیپر کو رن نے جمعے کے روز کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کے تحت غزہ تک
امداد کی ترسیل کو یومیہ 600 کے قریب ٹرک تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جنیوا میں ایک پریس بیان میں کہا کہ "میرے خیال میں وہاں امکان بہت زیادہ ہے ، خاص طور پر جب دوسری " کراسنگ کھلتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت اگلے دو مہینوں کے دوران غزہ میں تباہ حال صحت کے شعبے کی مدد کے لیے تیار شدہ ہسپتالوں کی ایک غیر متعینہ تعداد کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔