واشنگٹن / سیول/4جنوری(ایجنسی) وائٹ ہاؤس نے جوہری بٹن کے سائز کو لے کر صدر ڈوالڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو شمالی کوریا کے رہنما کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔
وهاٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ
سینڈرز نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا، "صدر اور ملک کے لوگوں کو شمالی کوریا کے رہنما کے ذہنی فٹنس کو لے کر تشویش کا اظہار کرنا چاہئے'۔
گزشتہ روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس شمالی کوریا سے زیادہ طاقتور اور بڑا نیوکلیئر بٹن ہے جو کام بھی کرتا ہے۔