the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کشی نگر:28فروری(یواین آئی)وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے مافیاؤں اور مجرمین کا صفایا کر کے ریاست میں سرمایہ کاری کا راستہ صاف کیا ہے اب یوپی میں سرمایہ کاری آئے گی تو ہزاروں نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گااور عوام بھی امن و چین سے بے خوف ہوکر رہ سکیں گے کشی نگر اسمبلی حلقے کے امیدوار پی این پاٹھک کی حمایت میں بدھ انٹرکالج میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں ترقی و روزگار کی پہلی شرط نظم ونسق ہے۔ یوپی میں قانون کا راج قائم



کرنے یوگی حکومت نے بہترین کام کیا ہے۔ اب اترپردیش میں بم دھماکہ نہیں ہوتے جبکہ بی ایس پی اور ایس پی کی حکومت نے وارانسی کے سنکٹ موچن مندر میں دھماکے ہوتے تھے اور دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کو چھوڑنے کا کام کیاجاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلایا ہے۔ اری و پلوامہ جیسے حملوں کا جواب پاکستان میں گھس کر ایئر اسٹرائیک کر کے دیا گیا۔ ہندوستان کی سرحد و فوج کی طرف دہشت گردوں و دشمن ملک کی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ ترقی کی راہ میں بھی ہم نے قابل ذکر کام کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.