: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی گندم پرکم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) بڑھانے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ ایسا کرنا ضروری تھا، اس لیے سہارا قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے کانگریس کمیونیکیشن
ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ گیہوں کے ایم ایس پی میں بڑا اضافے کرنے کا کریڈٹ لینے کے بجائے مسٹر مودی کو جواب دینا چاہئے کہ آخرمدھیہ پردیش میں سویابین ایم ایس پی سے نیچے کیوں فروخت ہو رہی ہے اور حکومت سستے داموں خوردنی تیل کیوں درآمد کررہی ہے۔