نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی ) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈراد حیر رنجن چودھری نے ہفتہ کو کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کو نشانہ بنا کر معطل کیا جارہا ہے اور ریکارڈ سے الفاظ کو بے ضرورت حذف کیا جارہا ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اپنی مدت کار کے دوران انہوں نے ایسی من
مانی نہیں دیکھی ہے۔ آج یہاں کا نگر میں ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں الفاظ کو مٹانے کی روایت ہے لیکن یکارڈ سے صرف وہی الفاظ نکالے جاتے ہیں جو غیر پارلیمانی ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے اشارے پر پارلیمنٹ سے جان بوجھ کر اپوزیشن کو پریشان کیا جارہا ہے۔