قاہرہ، 9 جون (یو این آئی) مصر میں ایک سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد مردا اپنی بیویوں سے پٹتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں الاقصر اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے میاں بیوی کے باہمی تعلقات کے
بارے میں سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مصر میں خواتین کا اپنے شوہروں پر تشدد بڑھتا جارہا ہے اور ملک کے 50 فیصد سے زائد مرد اپنی بیویوں سے مار کھاتے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق شادی شدہ 56.6 فیصد شوہر اپنی بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔