: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 28 نومبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی پارٹی کے تلنگانہ میں بر سر اقتدار آنے پر غیر منظم شعبہ کے ورکرس اور دیگر کو انشورنس فراہم کیا جائے گا اور ویلفیر بور ڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے ان ور کرس ، بلدیہ کے ورکرس اور آٹو ڈرائیورس کے ساتھ شہر حیدر آباد میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے اور بلدیہ کے سینی ٹیشن ورکرس کو وقت پر اضافی تنخواہیں دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے آٹو ڈرائیورس کے زیر التوا چالانات پر 50 فیصد ڈسکاونٹ بھی دینے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ
ساتھ آٹو ڈرائیورس نے راہل گاندھی کو اپنے مسائل سے واقف کروایا جنہوں نے ان کے مسائل کی بغور سماعت کی۔ ان ور کرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ انہیں ای ایس آئی، پی ایف جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں زیادہ ہیں۔ وہ جو کچھ کما رہے ہیں، اس کا زیادہ تر حصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔ سینٹری ور کرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ حکومت ان کو ڈبل بیڈ روم مکان اور پنشن نہیں دے رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر نے انہیں بتایا کہ راجستھان میں ایسے ورکرس کے تحفظ کیلئے ایک اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔ ڈیلیوری بوائز نے کہا کہ ان کا کام کئی کلو میٹر تک جا کر اشیا کو پہنچانا ہوتا ہے۔