نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے جاری کردہ قومی ای-گورننس سروس ڈیلیوری اسسمنٹ میں مرکزی وزارتوں کے پورٹل میں وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے، جبکہ ڈیجیٹل پولیس پورٹل نے مرکزی وزارت خدمات کے پورٹل میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے اس عمل میں سروس پورٹلز کی جانچ ان کی بنیادی وزارت یا محکمہ کے پورٹلز کے ساتھ کی گئی۔ وزارت داخلہ کے حوالے سے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ڈیجیٹل پولیس پورٹل کو سیوا پورٹل کے تحت جانچ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزارت داخلہ کی مرکزی ویب سائٹ کو جانچ کے لیے پیرنٹ منسٹری پورٹل کے طور
پر منتخب کیا گیا۔
تمام سرکاری پورٹلز کا دو اہم زمروں میں جائزہ لیا گیا، جس میں ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور مرکزی وزارت کے پورٹل کو پہلی قسم میں شامل کیا گیا اور ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارت کے خدمات کے پورٹل کو دوسرے زمرے میں شامل کیا گیا۔ ان کا اندازہ چار پیرامیٹرز تک رسائی، مواد کی دستیابی، استعمال میں آسانی اور معلومات کی حفاظت اور مرکزی وزارت کے پورٹلز کے لیے رازداری کی بنیاد پر کیا گیا۔
تین اضافی پیرامیٹرز فائنل سروس ڈیلیوری، انٹیگریٹڈ سروس ڈیلیوری اور اسٹیٹس اینڈ ریکویسٹ ٹریکنگ کو بھی مرکزی وزارت کے سروس پورٹلز کی بنیاد بنایا گیا۔