کلکتہ 6/مئی (یواین آئی)مغربی بنگال حکومت نے شراب کی دوکانوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں اور معاشرتی فاصلے کی عدم پاسداری کے تناظر میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کیلئے شراب کی ہوم ڈلیوری کیلئے ”ای
ریٹیل پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔
ویسٹ بنگال اسٹیٹ بیوریجز کارپوریشن(ڈبلیو بی ایس بی سی ایل)نے ای ریٹیل ویب سائٹ لنچ کیا ہے۔
اس پر شراب خریدنے اور شراب کو فروخت کرنے والے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔