بھوپال ، 5 اپریل ( یواین ا ٓئی ) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے سبھی ماسک لگائیں ، اپنے کنبے کے تمام افراد کو ماسک لگائیں ، دوسروں کو بھی
ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔
اور اس کے ذریعہ ریاست اور ملک کو کورونا سے بچائیں ۔
وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے آج شام اپنی اہلیہ محترمہ سادھنا سنگھ اور بچوں کارتکیہ اور کنال کو خود ماسک لگا کر کورونا مخالف عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا۔