the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 10مئی (یواین آئی)کابینہ کے وزرا کی حلف برداری کے بعد ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ عوام نے جو ذمہ داریاں دی ہیں ہم اس کو پورا کریں گے ۰ریاست کے عوام کے ہم شکرگزار ہیں کہ انہوں نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ْخارج کرتے ہوئے ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے اس لئے ہم دل و جان سے عوام کےلئے کام کریں گے ۔یہ فیصلہ ریاست کی ترقی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔
ممتابنرجی نے کہاکہ ریاست کے تمام طبقات نے ہمیں ووٹ دیا ہے اس لئے مذہب ، ذات پات اور نسل سے اوپر اٹھ کر ریاست کے ہر ایک شہری کی ترقی کےلئے کام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ریاست کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کو 95فیصد پورا ہے ۔اس مرتبہ چیف سکریٹری ، ہوم سکریٹری ، فائننس سیکرٹری ، انڈسٹری سکریٹری اور دیگر سکریٹریوں کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تاکہ ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جاسکے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت کورونا سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔اس کے بعد ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے ۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ کورونا کے علاج کےلئے 30ہزار اضافی بیڈ کا



انتظام کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سینٹ وائیرس نے ایک راستہ دکھایا ہے۔مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے ریاست کو کورونا سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے۔ لہذا ہم مرکز سےمطالبہ کررہے ہیںدوائیوں اور آکسیجن اور دیگر طبی ساز و سامان پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے ۔میں تمام شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہوں ، ریاستی محکمہ خزانہ کے ذریعہ گرانٹ کی رقم کا آڈٹ کیا جائے گا۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ ریاست میں یومیہ 550ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے مگر ہمیں صرف 300میٹرک ٹن آکسیجن مل رہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین دینے کے اپنے عہد پر قائم ہے مگر مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں ضرورت کے مطابق ویکسین نہیں مل رہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے تین کروڑ ویکسین کی مانگ رکھی تھی مگر ہمیں صرف ایک لاکھ ویکسین مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلا ڈوز لیا ہے انہیں دوسرا ڈو ز دینا ضروری ہے ۔بنگال میں ویکسین کی قلت ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں مرکزی حکومت کے تعاون کے بغیر ہم جیت حاصل نہیں کرسکتے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.