: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولکتہ، 15 مئی (ذرائع) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے روز الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات کے تحت کام کرنے والی "کٹھ پتلی" قرار دیا۔ ہگلی ضلع کے چنسورہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے دو ماہ کی مدت میں انتخابات کے شیڈول کرنے کے لیے
الیکشن کمیشن کی تنقید کی اور الزام لگایا کہ شدید گرمی کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے بی جے پی کے حق میں یہ فیصلہ لیا- بنرجی نے بنگال میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، (این آر سی) اور یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے خلاف اپنی پارٹی کے غیر متزلزل موقف کا اعلان کیا۔