پٹنہ ، 5 جولائی (یو این آئی) راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے سپر یمولالو پرساد یادو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو خبر دار کیا کہ لوگ ان کی حکومت کی تقسیم اور نفرت انگیز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، اس لیے انہیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اقتدار سے باہر کر دیا جائے گا۔
بدھ کو یہاں آرجے ڈی کے یوم تاسیس پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ مرکز کی نریندر
مودی حکومت ان کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں کو مسلسل ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریلوے میں املازمت کے لیے زمین گھپلہ میں اپنے چھوٹے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی پر ساد یادو کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کے حوالے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک کئی معاملات درج کیے جارہے ہیں لیکن وہ اور ان کے کنبہ کے لوگ نہیں جھکیں گے اور نریندر مودی حکومت کی مخالفت جاری رکھیں گے۔