نئی دہلی 27 اپریل (یواین آئی) ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آب و ہوا سے متعلق پیٹرسبرگ مذاکرات کے لیے اپنے پیغام میں مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ کووڈ-19 نے ہمیں دو باتیں سکھائی ہیں ۔انہوں نے کہا "سب سے پہلے یہ کہ ہم الگ الگ رہ کر کام نہیں کر سکتے۔ ہمارا
مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے اور ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ دوسرا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، لیکن یہ (اقوام متحدہ میں بنی رضامندی کے مطابق) 'مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں یعنی کامن بٹ ڈیفرینشیئٹڈرسپوسی بلیٹیس‘ (سی بی ڈی آر) کے تحت ہوناچاہیے۔ "
'پیٹرسبرگ موسمیاتی مذاکرات' کا یہ 11 واں ایڈیشن ہے۔ پہلی بار اس کا انعقاد آن لائن کیا جا رہا ہے جو منگل تک جاری رہے گا۔