نئی دہلی/21جولائی(ایجنسی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونے ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں سپریم
کورٹ نے مناسب قانون بنانے کی ہدایت دی ہے ، اس کے باوجود ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جو افسوسناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس سیز،ایس ٹیز،اقلیتوں،خواتین کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔تمام حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ایسے قانون کو بنانے کے لئے پابند رہیں جس سے اس طرح کے ہجومی تشدد کو روکاجاسکے۔