the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئی) پیگاسس کیس کی سماعت اور تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پرمودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ہماری بات پر مہر لگا ئی ہے اور ہماری پارٹی پھر سے اس معاملے کو ارلیمنٹ میں اٹھائے گی مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم ملک سے اوپر نہیں ہیں۔ مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ پیگاسس کے ذریعہ قومی اداروں پر حملہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ، وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈر ، سیاستدانوں اور



صحافیوں کی جاسوسی کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرنا چاہیےکہ پیگاسس کس کے خلاف استعمال کیا گیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو بار بار اٹھا رہے ہیں اور یہ جمہوریت کے لئے تشویشناک ہے۔ قومی سلامتی کے نام پر چیزیں اور حقائق چھپائے نہیں جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات سامنے آئے ہیں کہ حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کے ذریعے اہم لوگوں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ حکومت سامنے آنا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ کیا پیگاسس خریدا گیا، کس نے آرڈر دیا اور اس کا استعمال کہاں کہا اور کس کس کے خلاف ہوا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.