سری نگر، 3 اگست (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہند اگر ہمیں دریاؤں کا استعمال خود کرنے دے گی تو ہمیں ان کا بجٹ نہیں چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم خود ان پر بجلی پروجیکٹ تعمیر کریں گے اور بجلی فروخت کر کے جموں و کشمیر کو چلائیں گے ان کا کہنا تھا جموں و کشمیر میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ
دفعہ 370 سے نہیں بلکہ بندوق سے پیدا ہوئے ہیں جبکہ مذکورہ دفعہ ملک اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک آئینی رابط تھا۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز چینل کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔
موصوف کی حاضر جوابی اور اعداد و شمار کی بنیاد پر جوابات دینے کی وجہ سے اس انٹرویو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔