: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے نومنتخب پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ وارانسی میں متاثرہ خاتون کے اہل خانہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ- بھارتیہ جنتا پارٹی (آر ایس ایس-بی جے پی) لیڈر کے اشارے پر جیل میں ہیں اور ملزم آزاد گھوم رہا ہے، اس لیے وہ متاثرہ کی لڑائی میں اس کے ساتھ کھڑی ہیں اور مل کر
اس کی لڑائی لڑیں گی مہیلا کانگریس کی صدر اور محترمہ پھوگاٹ نے پیر کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی لیڈر متاثرہ کو چار سال سے عصمت دری کی دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن پولیس سے شکایت کرنے پر اسے جیل بھیجنے کے بجائے متاثرہ کے لواحقین کو ہی جیل میں ڈال دیا گیا اور ملزم آزاد گھوم کراسے بچانے کے لیے بی جے پی لیڈروں کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔