: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے اے راجہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کو یقینی طور پر کانگریس سے شکایات ہیں لیکن آج وہ ملک میں جمہوریت، سوشلزم اور سیکولرازم کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ بیٹھی ہے۔
آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر لوک سبھا میں دوروزہ بحث کے دوسرے دن بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے مسٹر راجہ نے کہا ان کی پارٹی کو کانگریس سے ضرور شکایات ہیں
لیکن ہمیں آئین ، جمہوریت، سیکولرزم اور سوشلزم کے بارے میں فکر ہے۔ اس لیے ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس وقت جمہوریت، سوشلزم اور سیکولرازم کو د باد یا گیا ہے، اسی لیے میں کانگریس کے ساتھ بیٹھا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کیسوانند بھارتی کیس میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے واضح کر دیا تھا کہ آئین میں ترمیم کی جاسکتی ہے لیکن اس کی بنیادی روح کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔