کلکتہ 26مارچ (یواین آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 18ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کراپیل کی ہے کہ لاک ڈائون میں پھنسے یومیہ مزدوروں اور ورکروں کو شیلٹر اور انہیں ضروری اشیائ فراہم کریں۔
ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بنگال کے ہزاروں مزدور کئی ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور لاک ڈائون کی وجہ انہیں مشکلات
کا سامنا ہے اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ ان ورکروں کو شیلٹر اور کھانے کی اشیافراہم کیا جائے ۔
ممتا بنرجی نے جن وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے ان میں مہاراشٹر، کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک ، اترپردیش ،گجرات ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ،جھارکھنڈ،اڑیسہ ،ہماچل پردیش،پنجاب، دہلی ، راجستھان، بہار، گوا ،چھتس گڑھ اور اترا کھنڈ وغیرہ شامل ہے۔