the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 29 اکتوبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں پر طاقت آمائی کرتی ہے جبکہ چین کا نام لینے سے بھی تھرتھراتی ہے جس نے لداخ میں ہماری زمین ہڑپ لی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آئے روز نئے فرمان جاری کئے جاتے ہیں اور ہماری زمین لینے کا تازہ فرمان جاری ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کیا گیا ہے جس میں صحافیوں، سول سوسائٹی اراکین اور سیاسی لیڈروں کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا جب انہیں احتجاج کرنے پر حفاظتی تحویل میں لئے جانے والے پارٹی کارکنوں سے ملنے کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا: 'مرکزی حکومت کے نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے پر پارٹی کے کارکنوں



کو گرفتار کیا گیا اور ہمارے دفتر کو سیل کیا گیا، میں نے ان سے ملنے کے لئے جانے کی کوشش کی لیکن مجھے اجازت نہیں دی گئی '۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے روز فرمان جاری کئے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: 'دلی کی طرف سے روز فرمان جاری کئے جاتے ہیں آج زمین لینے کا فرمان جاری ہوا ہے، کبھی ڈومیسائل کا تو کبھی سرکاری ملازموں کی سبکدوش ہونے کی عمر کی حد میں کمی کرنے کا فرمان جاری ہوتا ہے'۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں پر ہی طاقت آزمائی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا: 'اگر ان (حکومت) کے پاس طاقت ہے تو چین کو نکالو جس نے لداخ میں ہماری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ یہ لوگ چین کا نام لینے سے تھرتھراتے ہیں جنہوں نے ہمارے بیس جوانوں کو شہید کیا لیکن جموں و کشمیر کے لوگوں پر طاقت آزمائی کرتے ہیں'۔
موصوفہ نے کہا کہ حکومت کے جموں و کشمیر کو لوٹنے کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.